ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / علم ایک ایسا خزانہ ہے جس کو دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا ماہرچور ڈاکو نہیں چراسکتا:ارون بابو

علم ایک ایسا خزانہ ہے جس کو دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا ماہرچور ڈاکو نہیں چراسکتا:ارون بابو

Sun, 18 Sep 2016 12:26:20    S.O. News Service

چنتامنی:18 /ستمبر(محمد اسلم /ایس او نیوز) علم مال سے افضل ہے یہ ہے کہ مال خرچ کرنے سے کم ہوتا ہے اور رفتہ رفتہ ختم ہوجاتا ہے لیکن اس کے بر عکس علم ایسا خزانہ ہے کہ اس کو جس قدر خرچ کیا جائے اسی قدر بڑھتا ہے،اس میں اسی قدر اضافہ ہوتا ہے مالدار کو مال کی چوکیداری کرنا پڑتی ہے تا کہ چوروں ڈکوؤں سے محفوظ رہے لیکن بعض اوقات ہزاروں چوکیداریوں کے باوجود مال چوری ہو جاتا ہے لیکن مال کے بر عکس علم ایک ایسا خزانہ ہے جس کو دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا ماہرچور ڈاکو نہیں چراسکتا اس لیے اس کی حفاظت ضروری نہیں بلکہ علم تو خود صاحب علم کی حفاظت کرتا ہے او اسے جاہل ہونے سے بچاتا ہے اخلاقی اور عقلی لیڑوں سے بھی اس کی حفاظت کرتا ہے مال کسی کا وفادار اور دوست نہیں ہے یہ ڈھلتی چھاؤں ہے آج میرے پاس تو کل کسی دوسرے کے پاس اور پرسوں کسی اور مقام پر ہو گاعلاوہ ازیں مرنے کے بعد تو انسان قبر کا باسی ہوتا ہے اور اس کا مال اس کے عزیز واقارب اور ورثاء کے قبضے میں چلا جاتا ہے،مگر علم اصلی اور وفادار دوست ہے جو کسی حال میں بے وفائی کا ارتکاب نہیں کرتاان باتوں کااظہار خیال وظیفہ یاب سی بی آئی آفیسر و سماجی خدمت گزار ارون بابو نے کیا ۔

انہوں نے تعلقہ دوڈ بمنہلی سرکاری ہاہر پرائمری اسکول کے تمام طلباء میں اپنے صرف خاص سے یونیفارم اور تعلیمی اشیاء کو تقسیم کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر ایک بچے کے لئے لازم ہے ایک زمانہ تھاکہ علم چند گنے چنے افراد تک ہی محدود تھا لیکن آج نہ وہ زمانہ رہا اور نہ ہی علم پر کسی ایک طبقے یافرقے کی اجاراداری ہے جس طرح دنیا ترقی کرتی گئی اسی طرح علم حاصل کرنے والے بھی ترقی کرتے گئے اس بات سے کسی کاانکار نہیں ہے کہ علم ہی ترقی کا زینہ ہے آج کی اس ترقی یافتہ دور میں علم سے محروم رہنا بدبختی کی نشانی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے حد مقرر کرنے کی بجائے طلبہ کو چاہئے کہ وہ تعلیم کو محدود تصور نہ کریں کیونکہ علم حاصل کرنے کے لئے حد مقرر کرنا بے قوفی کی دلیل ہے ۔اس موقع پر ٹیچر وینکٹ ریڈی سی آر پی کرشنامورتی ٹیچر شری ہری کو تہنیت پیش کرکہ عزت وافزائی کی گئی اس موقع پر وینکٹ ریڈی اسکول کے ہیڈ ماسٹر راگھویندا ہادیگرہ ہیچ۔این۔ومشی کرشنا رام ریڈی سیکل رام کرشنپا کُربور راجنا منی نارائن اپا شرنیواس اروجن آنند شیونا سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: